19 مارچ 2018 - 23:23
سعودی شاہ اور ولیعہد کی پوتین کو مبارکباد

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان نے روس کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر روس کے صدر پوتین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان نے روس کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر روس کے صدر پوتین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ نے اپنے پیغام میں روس اور سعودی رعب کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ ولیعہد محمد بن سلمان نے بھی اپنے پیغام میں روس کی ترقی اور پیشرفت کی دعا کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169